سورہ Hud — آیت 83

حود · 11:83 · 83/123

مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ ۖ وَمَا هِىَ مِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ بِبَعِيدٍ

Musawwamatan AAinda rabbika wama hiyamina aththalimeena bibaAAeed

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

جن پر تمہارے پروردگار کے ہاں سے نشان کئے ہوئے تھے اور وہ بستی ان ظالموں سے کچھ دور نہیں

محمد جوناگڑھی

تیرے رب کی طرف سے نشان دار تھے اور وه ان ﻇالموں سے کچھ بھی دور نہ تھے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

جن میں سے ہر پتھر تیرے ربّ کے ہاں نشان زدہ تھا۔ اور ظالموں سے یہ سزا کچھ دُور نہیں ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

وہ نشان زدہ تھے تمہارے رب کی طرف سے اور یہ ان ظالموں سے کوئی زیادہ دور نہیں

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

تیرے رب کی طرف سے نشان دار تھے اور وه ان ﻇالموں سے کچھ بھی دور نہ تھے.[1]

حواشی

[1] اس آیت میں هِيَ کا مرجع بعض مفسرین کے نزدیک وہ نشان زدہ کنکریلے پتھر ہیں جو ان پر برسائے گئے اور بعض کے نزدیک اس کا مرجع وہ بستیاں ہیں جو ہلاک کی گئیں اور جو شام اور مدینہ کے درمیان تھیں اور ظالمین سے مراد مشرکین مکہ اور دیگر مکذبین ہیں۔ مقصد ان کو ڈرانا ہے کہ تمہارا حشر بھی ویسا ہہی ہو سکتا ہے جس سے گزشتہ قومیں دو چار ہوئیں۔