سورہ Fatir — آیت 16
پیدا کرنے والا · 35:16 · 16/45
إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍ
In yasha' yuthhibkum waya'tibikhalqin jadeed
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اگر چاہے تو تم کو نابود کردے اور نئی مخلوقات لا آباد کرے
محمد جوناگڑھی
اگر وه چاہے تو تم کو فنا کردے اور ایک نئی مخلوق پیدا کردے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
وہ چاہے تو تمہیں ہٹا کر کوئی نئی خلقت تمہاری جگہ لے آئے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اگر وہ چاہے تو تم سب کو لے جائے (ختم کردے) اور ایک نئی مخلوق لے آئے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اگر وه چاہے تو تم کو فنا کردے اور ایک نئی مخلوق پیدا کردے.[1]
حواشی
[1] یہ بھی اس کی شان بےنیازی ہی کی ایک مثال ہے کہ اگر وہ چاہے تو تمہیں فنا کے گھاٹ اتار کے تمہاری جگہ ایک نئی مخلوق پیدا کردے، جو اس کی اطاعت گزار ہو، اس کی نافرمان نہیں یا یہ مطلب ہے کہ ایک نئی مخلوق اور نیا عالم پیدا کردے جس سے تم ناآشنا ہو۔