سورہ At-Tur — آیت 49
طور پہاڑ · 52:49 · 49/49
وَمِنَ ٱلَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَإِدْبَـٰرَ ٱلنُّجُومِ
Wamina allayli fasabbihhu wa-idbaraannujoom
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی اس کی تنزیہ کیا کرو
محمد جوناگڑھی
اور رات کو بھی اس کی تسبیح پڑھ اور ستاروں کے ڈوبتے وقت بھی.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
رات کو بھی اس کی تسبیح کیا کرو اور ستارے جب پلٹتے ہیں اس وقت بھی۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور رات کے ایک حصے میں بھی آپ اس کی تسبیح کریں اور ستاروں کے پیٹھ موڑتے وقت بھی (آپ تسبیح کیجیے)