سورہ Ash-Shu'ara — آیت 62

شعراٗ · 26:62 · 62/227

قَالَ كَلَّآ ۖ إِنَّ مَعِىَ رَبِّى سَيَهْدِينِ

Qala kalla inna maAAiya rabbeesayahdeen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

موسیٰ نے کہا ہرگز نہیں میرا پروردگار میرے ساتھ ہے وہ مجھے رستہ بتائے گا

محمد جوناگڑھی

موسیٰ نے کہا، ہرگز نہیں۔ یقین مانو، میرا رب میرے ساتھ ہے جو ضرور مجھے راه دکھائے گا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

موسیٰؑ نے کہا”ہر گز نہیں۔ میرے ساتھ میرا ربّ ہے۔ وہ ضرور میری رہنمائی فرمائے گا۔“

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

موسیٰ ؑ ٰ نے کہا : ہرگز نہیں ! یقیناً میرے ساتھ میرا رب ہے وہ ضرور میرے لیے راستہ پیدا کر دے گا

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

موسیٰ نے کہا، ہرگز نہیں۔ یقین مانو، میرا رب میرے ساتھ ہے جو ضرور مجھے راه دکھائے گا.[1]

حواشی

[1] حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے تسلی دی کہ تمہارا اندیشہ صحیح نہیں، اب دوبارہ تم فرعون کی گرفت میں نہیں جاؤ گے۔ میرا رب یقیناً نجات کے راستے کی نشاندہی فرمائے گا۔