سورہ Ash-Shu'ara — آیت 51
شعراٗ · 26:51 · 51/227
إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَـٰيَـٰنَآ أَن كُنَّآ أَوَّلَ ٱلْمُؤْمِنِينَ
Inna natmaAAu an yaghfira lanarabbuna khatayana an kunnaawwala almu'mineen
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
ہمیں امید ہے کہ ہمارا پروردگار ہمارے گناہ بخش دے گا۔ اس لئے کہ ہم اول ایمان لانے والوں میں ہیں
محمد جوناگڑھی
اس بنا پر کہ ہم سب سے پہلےایمان والے بنے ہیں ہمیں امید پڑتی ہے کہ ہمارا رب ہماری سب خطائیں معاف فرما دے گا.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور ہمیں توقع ہے کہ ہمارا ربّ ہمارے گناہ معاف کر دے گا کیونکہ سب سے پہلے ہم ایمان لائے ہیں۔“
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
یقیناً ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہماری خطاؤں کو بخش دے گا کہ ہم ہی سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں