سورہ Ash-Shu'ara — آیت 52
شعراٗ · 26:52 · 52/227
۞ وَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِىٓ إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
Waawhayna ila moosaan asri biAAibadee innakum muttabaAAoon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے بندوں کو رات کو لے نکلو کہ (فرعونیوں کی طرف سے) تمہارا تعاقب کیا جائے گا
محمد جوناگڑھی
اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ راتوں رات میرے بندوں کو نکال لے چل تم سب پیچھا کیے جاؤ گے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
ہم نے موسیٰؑ کو وحی بھیجی کہ”راتوں رات میرے بندوں کو لے کر نکل جاوٴ، تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔“
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور ہم نے وحی کردی موسیٰ ؑ کی جانب کہ میرے بندوں کو راتوں رات نکال لے جاؤ یقیناً تمہارا تعاقب کیا جائے گا