سورہ As-Saffat — آیت 28
صف باندھنے والے · 37:28 · 28/182
قَالُوٓا۟ إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ ٱلْيَمِينِ
Qaloo innakum kuntum ta'toonanaAAani alyameen
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
کہیں گے کیا تم ہی ہمارے پاس دائیں (اور بائیں) سے آتے تھے
محمد جوناگڑھی
کہیں گے کہ تم تو ہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے آتے تھے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
(پیروی کرنے والے اپنے پیشواوٴں سے)کہیں گے،”تم ہمارے پاس سیدھے رُخ سے آتے تھے۔“
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
کہیں گے کہ تم ہی تو آیا کرتے تھے ہمارے پاس بڑے دبدبے کے ساتھ !
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
کہیں گے کہ تم تو ہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے آتے تھے.[1]
حواشی
[1] اس کا مطلب یہ ہے کہ دین اور حق کے نام سے آتے تھے یعنی باور کراتے تھے کہ یہی اصل دین اور حق ہے۔ اور بعض کے نزدیک مطلب ہے، ہر طرف سے آتے تھے، وَالشِّمَالِ محذوف ہے۔ جس طرح شیطان نے کہا تھا ”میں ان کے آگے، پیچھے سے، ان کے دائیں بائیں سے ہر طرف سے ان کے پاس آؤں گا اور انہیں گمراہ کروں گا“۔ (الأعراف: 17)۔