سورہ As-Saf — آیت 2
صف · 61:2 · 2/14
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ
Ya ayyuha allatheena amanoolima taqooloona ma la tafAAaloon
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
مومنو! تم ایسی باتیں کیوں کہا کرتے ہو جو کیا نہیں کرتے
محمد جوناگڑھی
اے ایمان والو! تم وه بات کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم کیوں وہ بات کہتے ہو جو کرتے نہیں ہو؟
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اے مسلمانو ! تم کیوں کہتے ہو وہ جو کرتے نہیں ہو ؟
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اے ایمان والو[1] ! تم وه بات کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں.
حواشی
[1] یہاں ندا اگرچہ عام ہے لیکن اصل خطاب ان مومنوں سے ہے جو کہہ رہے تھے کہ ہمیں أَحَبُّ الأَعْمَالِ کا علم ہو جائے تو ہم انہیں کریں، لیکن جب انہیں بعض پسندیدہ عمل بتلائے گئے تو سست ہوگئے۔ اس لیے ایسے لوگوں کو توبیخ کی جارہی ہے کہ خیر کی جو باتیں کہتے ہو، کرتے کیوں نہیں ہو، جو بات منہ سے نکالتے ہو، اسے پورا کیوں نہیں کرتے؟ جو زبان سے کہتے ہو، اس کی پاسداری کیوں نہیں کرتے؟