سورہ Ar-Rahman — آیت 72

مہربان · 55:72 · 72/78

حُورٌ مَّقْصُورَٰتٌ فِى ٱلْخِيَامِ

Hoorun maqsooratun feealkhiyam

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

(وہ) حوریں (ہیں جو) خیموں میں مستور (ہیں)

محمد جوناگڑھی

(گوری رنگت کی) حوریں جنتی خیموں میں رہنے والیاں ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

خیموں میں ٹھیرائی ہوئی حُوریں۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

یعنی حوریں جو قیام پذیر ہوں گی خیموں میں۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

(گوری رنگت کی) حوریں جنتی خیموں میں رہنے والیاں ہیں.[1]

حواشی

[1] حدیث میں نبی ﹲ نے فرمایا جنت میں موتیوں کے خیمے ہوں گے، ان کا عرض ساٹھ میل ہوگا، اس کےہر کونے میں جنتی کے اہل ہوں گے، جس کو دوسرے کونے والے نہیں دیکھ سکیں گے۔ مومن اس میں گھومے گا۔ (صحيح بخاري، تفسير سورة الرحمن وكتاب بدء ما جاء في صفة الجنة ، صحيح مسلم، كتاب الجنة ، باب في صفة خيام الجنة)۔