سورہ An-Nazi'at — آیت 42
زور سے کھینچنے والے · 79:42 · 42/46
يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلسَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَىٰهَا
Yas-aloonaka AAani assaAAatiayyana mursaha
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
(اے پیغمبر، لوگ )تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہو گا؟
محمد جوناگڑھی
لوگ آپ سے قیامت کے واقع ہونے کا وقت دریافت کرتے ہیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ”آخر وہ گھڑی کب آکر ٹھہرے گی؟“
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
(اے نبی ﷺ !) یہ لوگ آپ سے پوچھتے ہیں قیامت کے بارے میں کہ وہ کب آکرٹھہرے گی ؟
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
لوگ آپ سے قیامت کے واقع ہونے کا وقت دریافت کرتے ہیں.[1]
حواشی
[1] یعنی قیامت کب واقع اور قائم ہوگی ؟ جس طرح کشتی اپنے آخری مقام پر پہنچ کر لنگر انداز ہوتی ہے اسی طرح قیامت کے وقوع کا صحیح وقت کیا ہے؟