سورہ An-Naml — آیت 78
چیونٹی · 27:78 · 78/93
إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِى بَيْنَهُم بِحُكْمِهِۦ ۚ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْعَلِيمُ
Inna rabbaka yaqdee baynahum bihukmihiwahuwa alAAazeezu alAAaleem
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
تمہارا پروردگار (قیامت کے روز) اُن میں اپنے حکم سے فیصلہ کر دے گا اور وہ غالب (اور) علم والا ہے
محمد جوناگڑھی
آپ کا رب ان کے درمیان اپنے حکم سے سب فیصلے کر دے گا، وه بڑا ہی غالب اور دانا ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
یقیناً (اِسی طرح)تیرا ربّ اِن لوگوں کے درمیان بھی اپنے حکم سے فیصلہ کر دے گا اور وہ زبردست اور سب کچھ جاننے والا ہے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
یقیناً آپ ﷺ کا رب فیصلہ کردے گا ان کے درمیان اپنے حکم سے۔ اور وہ زبردست ہے سب کچھ جاننے والا