سورہ An-Naml — آیت 77

چیونٹی · 27:77 · 77/93

وَإِنَّهُۥ لَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ

Wa-innahu lahudan warahmatunlilmu'mineen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور بےشک یہ مومنوں کے لئے ہدایات اور رحمت ہے

محمد جوناگڑھی

اور یہ قرآن ایمان والوں کے لیے یقیناً ہدایت اور رحمت ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور یہ ہدایت اور رحمت ہے ایمان لانے والوں کے لیے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور یقیناً یہ (قرآن) ہدایت اور رحمت ہے اہل ایمان کے حق میں

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اور یہ قرآن ایمان والوں کے لیے یقیناً ہدایت اور رحمت ہے.[1]

حواشی

[1] مومنوں کا اختصاص اس لیے کہ وہی قرآن سے فیض یاب ہوتے ہیں۔ انہی میں وہ بنی اسرائیل بھی ہیں جو ایمان لے آئے تھے۔