سورہ An-Naml — آیت 75

چیونٹی · 27:75 · 75/93

وَمَا مِنْ غَآئِبَةٍ فِى ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ إِلَّا فِى كِتَـٰبٍ مُّبِينٍ

Wama min gha-ibatin fee assama-iwal-ardi illa fee kitabin mubeen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور آسمانوں اور زمین میں کوئی پوشیدہ چیز نہیں ہے مگر (وہ) کتاب روشن میں (لکھی ہوئی) ہے

محمد جوناگڑھی

آسمان وزمین کی کوئی پوشیده چیز بھی ایسی نہیں جو روشن اور کھلی کتاب میں نہ ہو.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

آسمان و زمین کی کوئی پوشیدہ چیز ایسی نہیں ہے جو ایک واضح کتاب میں لکھی ہوئی موجود نہ ہو۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور نہیں ہے کوئی پوشیدہ چیز آسمان اور زمین میں مگر وہ ایک روشن کتاب میں موجود ہے