سورہ An-Naml — آیت 74

چیونٹی · 27:74 · 74/93

وَإِنَّ رَبَّكَ لَيَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمْ وَمَا يُعْلِنُونَ

Wa-inna rabbaka layaAAlamu ma tukinnusudooruhum wama yuAAlinoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور جو باتیں ان کے سینوں میں پوشیدہ ہوتی ہیں اور جو کام وہ ظاہر کرتے ہیں تمہارا پروردگار ان (سب) کو جانتا ہے

محمد جوناگڑھی

بیشک آپ کا رب ان چیزوں کو بھی جانتا ہے جنہیں ان کے سینے چھپا رہے ہیں اور جنہیں ﻇاہر کر رہے ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

بلا شُبہ تیرا ربّ خُوب جانتا ہے جو کچھ ان کے سینے اپنے اندر چھُپائے ہوئے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور یقیناً آپ ﷺ کا رب خوب جانتا ہے جو کچھ چھپاتے ہیں ان کے سینے اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں