سورہ An-Nahl — آیت 21
شہد کی مکھی · 16:21 · 21/128
أَمْوَٰتٌ غَيْرُ أَحْيَآءٍ ۖ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ
Amwatun ghayru ahya-inwama yashAAuroona ayyana yubAAathoon
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
لاشیں ہیں بےجان۔ ان کو یہ بھی تو معلوم نہیں کہ اٹھائے کب جائیں گے
محمد جوناگڑھی
مردے ہیں زنده نہیں، انہیں تو یہ بھی شعور نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
مُردہ ہیں نہ کہ زندہ۔ اور ان کو کچھ معلوم نہیں ہے کہ انہیں کب(دوبارہ زندہ کر کے)اُٹھایا جائے گا۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
مردہ ہیں زندہ نہیں ہیں۔ اور وہ نہیں جانتے کہ کب اٹھائے جائیں گے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
مردے ہیں زنده نہیں[1] ، انہیں تو یہ بھی شعور نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے.[2]
حواشی
[1] مردہ سے مراد، وہ جماد (پتھر) بھی ہیں جو بے جان اور بے شعور ہیں۔ اور فوت شدہ صالحین بھی ہیں۔ کیونکہ مرنے کے بعد اٹھایا جانا (جس کا انہیں شعور نہیں) وہ تو جماد کی بجائے صالحین ہی پر صادق آ سکتا ہے۔ ان کو صرف مردہ ہی نہیں کہا بلکہ مزید وضاحت فرما دی کہ ”وہ زندہ نہیں ہیں“ اللہ تعالٰی کے اس ارشاد سے معلوم ہوا کہ موت وارد ہونے کے بعد، دنیاوی زندگی کسی کو نصیب نہیں ہو سکتی نہ دنیا سے کوئی تعلق ہی باقی رہتا ہے۔ [2] پھر ان سے نفع کی اور ثواب و جزا کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے؟