سورہ Ali 'Imran — آیت 74

عمران کا خاندان · 3:74 · 74/200

يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِۦ مَن يَشَآءُ ۗ وَٱللَّهُ ذُو ٱلْفَضْلِ ٱلْعَظِيمِ

Yakhtassu birahmatihi man yashaowallahu thoo alfadli alAAatheem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

وہ اپنی رحمت سے جس کو چاہتا ہے خاص کر لیتا ہے اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے

محمد جوناگڑھی

وه اپنی رحمت کے ساتھ جسے چاہے مخصوص کر لے اور اللہ تعالیٰ بڑے فضل واﻻ ہے۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اپنی رحمت کے لیے جس کو چاہتا ہے مخصوص کر لیتا ہے اور اس کا فضل بہت بڑا ہے"

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

وہ مختص کرلیتا ہے اپنی رحمت کے لیے جس کو چاہتا ہے اور اللہ بڑے فضل کا مالک ہے