سورہ Al-Qamar — آیت 19

چاند · 54:19 · 19/55

إِنَّآ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا صَرْصَرًا فِى يَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّ

Inna arsalna AAalayhim reehansarsaran fee yawmi nahsin mustamirr

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

ہم نے ان پر سخت منحوس دن میں آندھی چلائی

محمد جوناگڑھی

ہم نے ان پر تیز وتند مسلسل چلنے والی ہوا، ایک پیہم منحوس دن میں بھیج دی.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

ہم نے ایک پیہم نحوست کے دن سخت طوفانی ہوا اُن پر بھیج دی جو لوگوں کو اُٹھا اُٹھا کر اِس طرح پھینک رہی تھی

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

ہم نے ان پر مسلط کردی ایک ُ تند و تیز ہوا ایک مسلسل نحوست کے دن میں۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

ہم نے ان پر تیز وتند مسلسل چلنے والی ہوا، ایک پیہم منحوس دن میں بھیج دی.[1]

حواشی

[1] کہتے ہیں یہ بدھ کی شام تھی، جب اس تند، یخ اور شاں شاں کرتی ہوئی ہوا کا آغاز ہوا، پھر مسلسل 7 راتیں اور 8 دن چلتی رہی۔ یہ ہوا گھروں اورقلعوں میں بند انسانوں کو بھی وہاں سے اٹھاتی اور اس طرح زور سے انہیں زمین پر پٹختی کہ ان کے سر ان کے دھڑوں سے الگ ہو جاتے۔ یہ دن ان کےلیے عذاب کےاعتبار سے منحوس ثابت ہوا۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ بدھ کے دن میں یاکسی اور دن میں نحوست ہے، جیساکہ بعض لوگ سمجھتے ہیں۔ مُسْتَمِرٌّ کا مطلب یہ عذاب اس وقت تک جاری رہا جب تک سب ہلاک نہیں ہو گئے۔