سورہ Al-Mursalat — آیت 32

بھیجی جانے والی ہوائیں · 77:32 · 32/50

إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍ كَٱلْقَصْرِ

Innaha tarmee bishararin kalqasr

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اس سے (آگ کی اتنی اتنی بڑی) چنگاریاں اُڑتی ہیں جیسے محل

محمد جوناگڑھی

یقیناً دوزخ چنگاریاں پھینکتی ہے جو مثل محل کے ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

وہ آگ محل جیسی بڑی بڑی چنگاریاں پھینکے گی

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

وہ آگ اتنے بڑے بڑے انگارے پھینک رہی ہوگی جیسے کہ وہ محل ہوں۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

یقیناً دوزخ چنگاریاں پھینکتی ہے جو مثل محل کے ہیں.[1]

حواشی

[1] اس کا ایک ترجمہ ہے جو لکڑی کے بوٹے یعنی بھاری ٹکڑے کے مثل ہیں۔ (بوٹے بمعنی شہتیر کے ٹکڑے، جسے گیلی بھی کہتے ہیں)۔