سورہ Al-Mulk — آیت 26
بادشاہ · 67:26 · 26/30
قُلْ إِنَّمَا ٱلْعِلْمُ عِندَ ٱللَّهِ وَإِنَّمَآ أَنَا۠ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
Qul innama alAAilmu AAinda Allahiwa-innama ana natheerun mubeen
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
کہہ دو اس کا علم خدا ہی کو ہے۔ اور میں تو کھول کھول کر ڈر سنانے دینے والا ہوں
محمد جوناگڑھی
آپ کہہ دیجئے کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے، میں تو صرف کھلے طور پر آگاه کر دینے واﻻ ہوں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
کہو”اِس کا علم تو اللہ کے پاس ہے، میں تو بس صاف صاف خبردار کر دینے والا ہوں۔“
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
کہہ دیجیے کہ یہ علم تو اللہ ہی کے پاس ہے اور میں تو بس ایک واضح طور پر خبردار کردینے والا ہوں۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
آپ کہہ دیجئے کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے[1] ، میں تو صرف کھلے طور پر آگاه کر دینے واﻻ ہوں.[2]
حواشی
[1] اس کے سوا کوئی نہیں جانتا ،دوسرے مقام پر فرمایا۔ «قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي» (الأعراف: 187) [2] یعنی میرا کام تو صرف انجام سے ڈرانا ہے جو میری تکذیب کی وجہ تمہارا ہوگا، دوسرے لفظوں میرا کام انزاز ہے، غیب کی خبریں بتانا نہیں۔ الا یہ کہ جس کی بابت خود اللہ مجھے بتلا دے۔