سورہ Al-Layl — آیت 21
رات · 92:21 · 21/21
وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ
Walasawfa yarda
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا
محمد جوناگڑھی
یقیناً وه (اللہ بھی) عنقریب رضامند ہو جائے گا.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور ضرور وہ (اُس سے) خوش ہوگا۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور وہ عنقریب راضی ہوجائے گا۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
یقیناً وه (اللہ بھی) عنقریب رضامند ہو جائے گا.[1]
حواشی
[1] یا وہ راضی ہو جائے گا، یعنی جو شخص ان صفات کا حامل ہوگا، اللہ تعالیٰ اسے جنت کی نعمتیں اور عزت وشرف عطا فرمائے گا، جس سے وہ راضی ہو جائے گا۔ اکثر مفسرین نے کہا ہے بلکہ بعض نے اجماع تک نقل کیا ہے کہ یہ آیات حضرت ابوبکر صدیق (رضي الله عنه) کی شان میں نازل ہوئی ہیں۔ تاہم معنی ومفہوم کے اعتبار سے یہ عام ہیں۔ جو بھی ان صفات عالیہ سے متصف ہوگا، وہ بارگاہ الٰہی میں ان کا مصداق قرار پائے گا۔