سورہ Al-Kahf — آیت 8

غار · 18:8 · 8/110

وَإِنَّا لَجَـٰعِلُونَ مَا عَلَيْهَا صَعِيدًا جُرُزًا

Wa-inna lajaAAiloona maAAalayha saAAeedan juruza

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور جو چیز زمین پر ہے ہم اس کو (نابود کرکے) بنجر میدان کردیں گے

محمد جوناگڑھی

اس پر جو کچھ ہے ہم اسے ایک ہموار صاف میدان کر ڈالنے والے ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

آخرِ کار اِس سب کو ہم ایک چٹیل میدان بنا دینے والے ہیں۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور یقیناً ہم بنا کر رکھ دیں گے جو کچھ اس (زمین) پر ہے اسے ایک چٹیل میدان

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اس پر جو کچھ ہے ہم اسے ایک ہموار صاف میدان کر ڈالنے والے ہیں.[1]

حواشی

[1] صَعِيدًا صاف میدان۔ جُرُزٌ ٍ۔ بالکل ہموار۔ جس میں کوئی درخت وغیرہ نہ ہو، یعنی ایک وقت آئے گا کہ یہ دنیا اپنی تمام تر رونقوں سمیت فنا ہو جائے گی اور روئے زمین ایک چٹیل اور ہموار میدان کی طرح ہو جائے گی، اس کے بعد ہم نیک و بد کو ان کے عملوں کے مطابق جزا دیں گے۔