سورہ Al-Isra — آیت 109

رات کا صفر · 17:109 · 109/111

وَيَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ يَبْكُونَ وَيَزِيدُهُمْ خُشُوعًا ۩

Wayakhirroona lil-athqaniyabkoona wayazeeduhum khushooAAa

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور وہ تھوڑیوں کے بل گر پڑتے ہیں (اور) روتے جاتے ہیں اور اس سے ان کو اور زیادہ عاجزی پیدا ہوتی ہے

محمد جوناگڑھی

وه اپنی ٹھوڑیوں کے بل روتے ہوئے سجده میں گر پڑ تے ہیں اور یہ قرآن ان کی عاجزی اور خشوع اور خضوع بڑھا دیتا ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور وہ منہ کے بل روتے ہوئے گِر جاتے ہیں اور اسے سُن کو اُن کا خشوع اور بڑھ جاتا ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور وہ گرپڑتے ہیں اپنی ٹھوڑیوں کے بل روتے ہوئے اور یہ (قرآن) اضافہ کرتا ہے ان کے خشوع میں