سورہ Al-Hadid — آیت 6

فولاد · 57:6 · 6/29

يُولِجُ ٱلَّيْلَ فِى ٱلنَّهَارِ وَيُولِجُ ٱلنَّهَارَ فِى ٱلَّيْلِ ۚ وَهُوَ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ

Yooliju allayla fee annahariwayooliju annahara fee allayi wahuwa AAaleemun bithatiassudoor

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

رات کو دن میں داخل کرتا اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ اور وہ دلوں کے بھیدوں تک سے واقف ہے

محمد جوناگڑھی

وہی رات کو دن میں لے جاتا ہے اور وہی دن کو رات میں داخل کر دیتا ہے اور سینوں کے بھیدوں کا وه پورا عالم ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

وہی رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے، اور دلوں کے چھپے ہوئے راز تک جانتا ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

وہ پرولاتا ہے رات کو دن میں اور پرولاتا ہے دن کو رات میں۔ اور وہ جانتا ہے اس کو بھی جو سینوں کے اندر ہے۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

وہی رات کو دن میں لے جاتا ہے اور وہی دن کو رات میں داخل کر دیتا ہے[1] اور سینوں کے بھیدوں کا وه پورا عالم ہے.

حواشی

[1] یعنی تمام چیزوں کا مالک وہی ہے، وہ جس طرح چاہتا ہے، ان میں تصرف فرماتا ہے، اس کے حکم وتصرف سے کبھی رات لمبی، دن چھوٹا اور کبھی اس کے برعکس دن لمبا اور رات چھوٹی ہو جاتی ہے اور کبھی دونوں برابر۔ اسی طرح کبھی سردی، کبھی گرمی، کبھی بہار اور کبھی خزاں۔ موسموں کا تغیر وتبدل بھی اس کے حکم ومشیت سے ہوتا ہے۔