سورہ Al-Furqan — آیت 28

صحیح اور غلط میں فرق کرنے والی کتاب · 25:28 · 28/77

يَـٰوَيْلَتَىٰ لَيْتَنِى لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا

Ya waylata laytanee lamattakhith fulanan khaleela

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

ہائے شامت کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا

محمد جوناگڑھی

ہائے افسوس کاش کہ میں نے فلاں کو دوست نہ بنایا ہوتا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

ہائے میری کم بختی، کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

ہائے میری شامت ! کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

ہائے افسوس کاش کہ میں نے فلاں کو دوست نہ بنایا ہوتا.[1]

حواشی

[1] اس سے معلوم ہوا کہ اللہ کے نافرمانوں سے دوستی اور وابستگی نہیں رکھنی چاہیے،اس لیے کہ صحبت صالح سے انسان اچھا اور صحبت طالح سے انسان برا بنتا ہے۔ اکثر لوگوں کی گمراہی کی وجہ غلط دوستوں کاانتﺨاب اور صحبت بد کا اختیار کرنا ہی ہے۔ اسی لیے حدیث میں بھی صالحین کی صحبت کی تاکید اوربری صحبت سےاجتناب کو ایک بہترین مثال سے واضح کیاگیا ہے۔ (ملاحظہ ہو مسلم، كتاب البر والصلة، باب استحباب مجالسة الصالحين ...)۔