سورہ Al-Furqan — آیت 29
صحیح اور غلط میں فرق کرنے والی کتاب · 25:29 · 29/77
لَّقَدْ أَضَلَّنِى عَنِ ٱلذِّكْرِ بَعْدَ إِذْ جَآءَنِى ۗ وَكَانَ ٱلشَّيْطَـٰنُ لِلْإِنسَـٰنِ خَذُولًا
Laqad adallanee AAani aththikribaAAda ith jaanee wakana ashshaytanulil-insani khathoola
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اس نے مجھ کو (کتاب) نصیحت کے میرے پاس آنے کے بعد بہکا دیا۔ اور شیطان انسان کو وقت پر دغا دینے والا ہے
محمد جوناگڑھی
اس نے تو مجھے اس کے بعد گمراه کردیا کہ نصیحت میرے پاس آپہنچی تھی اور شیطان تو انسان کو (وقت پر) دغا دینے واﻻ ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اُس کے بہکائے میں آکر میں نے وہ نصیحت نہ مانی جو میرے پاس آئی تھی، شیطان انسان کے حق میں بڑا ہی بے وفا نِکلا۔ “
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اس نے مجھے گمراہ کر کے ذکر سے برگشتہ کردیا اس کے بعد جبکہ وہ میرے پاس پہنچ گیا تھا اور شیطان تو انسان کو آخر دغا دینے والا ہے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اس نے تو مجھے اس کے بعد گمراه کردیا کہ نصیحت میرے پاس آپہنچی تھی اور شیطان تو انسان کو (وقت پر) دغا دینے واﻻ ہے.