سورہ Al-Fath — آیت 19
فتح · 48:19 · 19/29
وَمَغَانِمَ كَثِيرَةً يَأْخُذُونَهَا ۗ وَكَانَ ٱللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا
Wamaghanima katheeratan ya'khuthoonahawakana Allahu AAazeezan hakeema
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اور بہت سی غنیمتیں جو انہوں نے حاصل کیں۔ اور خدا غالب حکمت والا ہے
محمد جوناگڑھی
اور بہت سی غنیمتیں جنہیں وه حاصل کریں گے اور اللہ غالب حکمت واﻻ ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور بہت سا مالِ غنیمت انہیں عطا کر دیا جسے وہ (عنقریب) حاصل کریں گے۔ اللہ زبردست اور حکیم ہے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور بہت سے اموالِ غنیمت جو وہ حاصل کریں گے۔ اور اللہ زبردست حکمت والا ہے۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اور بہت سی غنیمتیں جنہیں وه حاصل کریں گے[1] اور اللہ غالب حکمت واﻻ ہے.
حواشی
[1] یہ وہ غنیمتیں ہیں جو خیبرسے حاصل ہوئیں۔ یہ نہایت زرخیز اور شاداب علاقہ تھا، اسی حساب سےیہاں سے مسلمانون کو بہت بڑی تعداد میں غنیمت کا مال حاصل ہوا، جسے صرف اہل حدیبیہ میں تقسیم کیاگیا۔