سورہ Al-Fajr — آیت 7

فجر · 89:7 · 7/30

إِرَمَ ذَاتِ ٱلْعِمَادِ

Irama thati alAAimad

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

(جو) ارم (کہلاتے تھے اتنے) دراز قد

محمد جوناگڑھی

ستونوں والے ارم کے ساتھ.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اُونچے ستونوں والے عادِ اِرَم کے ساتھ،

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

وہ ارم جو ستونوں والے تھے۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

ستونوں والے ارم کے ساتھ.[1]

حواشی

[1] إِرَمَ، عَادٍ سے عطف بیان یا بدل ہے۔ یہ قوم عاد کے دادا کا نام ہے۔ ان کا سلسلہ نسب ہے، عاد بن عوص بن ارم بن سام بن نوح۔ ( فتح القدیر ) اس کا مقصد یہ وضاحت ہے کہ یہ عاد اولیٰ ہے۔ ذات العماد ( ستونوں والے ) سے اشارہ ہے ان کی قوت وطاقت اور دراز قامتی کی طرف۔ علاوہ ازیں وہ فن تعمیر میں بھی بڑی مہارت رکھتے تھے اور نہایت مضبوط بنیادوں پر عظم الشان عمارتیں تعمیر کرتے تھے۔ ذات العماد میں دونوں مفہوم شامل ہیں۔