سورہ Al-Fajr — آیت 8
فجر · 89:8 · 8/30
ٱلَّتِى لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِى ٱلْبِلَـٰدِ
Allatee lam yukhlaq mithluha fee albilad
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
کہ تمام ملک میں ایسے پیدا نہیں ہوئے تھے
محمد جوناگڑھی
جس کی مانند (کوئی قوم) ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
جن کے مانند کوئی قوم دنیا کے ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی تھی؟
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
جن کے مانند نہیں پیدا کیے گئے (دنیا کے) ملکوں میں۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
جس کی مانند (کوئی قوم) ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی.[1]
حواشی
[1] یعنی ان جیسی دراز قامت اور قوت وطاقت والی قوم کوئی اور پیدا نہیں ہوئی۔ یہ قوم کہا کرتی تھی مَنْ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً ( حم السجدة،: 15 ) (ہم سے زیادہ کوئی طاقت ور ہے) ؟۔