سورہ Al-Fajr — آیت 22

فجر · 89:22 · 22/30

وَجَآءَ رَبُّكَ وَٱلْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا

Wajaa rabbuka walmalaku saffansaffa

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور تمہارا پروردگار (جلوہ فرما ہو گا) اور فرشتے قطار باندھ باندھ کر آ موجود ہوں گے

محمد جوناگڑھی

اور تیرا رب (خود) آجائے گا اور فرشتے صفیں باندھ کر (آ جائیں گے).

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور تمہارا ربّ جلوہ فرما ہوگا اِس حال میں کہ فرشتے صف در صف کھڑے ہوں گے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور آپ کا رب جلوہ فرما ہوگا جب کہ فرشتے قطار در قطار حاضر ہوں گے۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اور تیرا رب (خود) آجائے گا اور فرشتے صفیں باندھ کر (آ جائیں گے).[1]

حواشی

[1] کہا جاتا ہے کہ جب فرشتے، قیامت والے دن آسمان سے نیچے اتریں گے تو ہر آسمان کے فرشتوں کی الگ صف ہو گی، اس طرح سات صفیں ہوں گی جو زمین کو گھیر لیں گی ۔