سورہ Al-Baqarah — آیت 43

گائے · 2:43 · 43/286

وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَٱرْكَعُوا۟ مَعَ ٱلرَّٰكِعِينَ

Waaqeemoo assalata waatooazzakata warkaAAoo maAAa arrakiAAeen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور نماز پڑھا کرو اور زکوٰة دیا کرو اور (خدا کے آگے) جھکنے والوں کے ساتھ جھکا کرو

محمد جوناگڑھی

اور نمازوں کو قائم کرو اور زکوٰة دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

نماز قائم کرو ، زکوٰة دو، اور جو لوگ میرے آگے جُھک رہے ہیں اُن کے ساتھ تم بھی جُھک جاو

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور جھکو (نماز میں) جھکنے والوں کے ساتھ۔