سورہ Al-Baqarah — آیت 42
گائے · 2:42 · 42/286
وَلَا تَلْبِسُوا۟ ٱلْحَقَّ بِٱلْبَـٰطِلِ وَتَكْتُمُوا۟ ٱلْحَقَّ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ
Wala talbisoo alhaqqa bilbatiliwataktumoo alhaqqa waantum taAAlamoon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور حق کو باطل کے ساتھ نہ ملاؤ، اور سچی بات کو جان بوجھ کر نہ چھپاؤ
محمد جوناگڑھی
اور حق کو باطل کے ساتھ خَلط مَلط نہ کرو اور نہ حق کو چھپاؤ، تمہیں تو خود اس کا علم ہے۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
باطل کا رنگ چڑھاکر حق کو مشتبہ نہ بناوٴاور نہ جانتے بوجھتےحق کو چھپانے کی کوشش کرو۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور نہ گڈمڈ کرو حق کے ساتھ باطل کو اور نہ چھپاؤ حق کو درآنحالیکہ تم جانتے ہو۔