سورہ Al-'Asr — آیت 2

زمانہ · 103:2 · 2/3

إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ لَفِى خُسْرٍ

Inna al-insana lafee khusr

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

کہ انسان نقصان میں ہے

محمد جوناگڑھی

بیشک (بالیقین) انسان سرتا سر نقصان میں ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

انسان درحقیقت بڑے خسارے میں ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

یقینا انسان خسارے میں ہے۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

بیشک (بالیقین) انسان سرتا سر نقصان میں ہے.[1]

حواشی

[1] یہ جواب قسم ہے۔ انسان کا خسارہ اور ہلاکت واضح ہے کہ جب تک وہ زندہ رہتا ہے، اس کے شب وروز سخت محنت کرتے ہوئے گزرتے ہیں پھر جب موت سے ہم کنار ہوتا ہے تو موت کے بعد بھی آرام وراحت نصیب نہیں ہوتی، بلکہ وہ جہنم کا ایندھن بنتا ہے۔