سورہ Al-'Ankabut — آیت 6

مکڑی · 29:6 · 6/69

وَمَن جَـٰهَدَ فَإِنَّمَا يُجَـٰهِدُ لِنَفْسِهِۦٓ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَغَنِىٌّ عَنِ ٱلْعَـٰلَمِينَ

Waman jahada fa-innama yujahidulinafsihi inna Allaha laghaniyyun AAani alAAalameen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور جو شخص محنت کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے محنت کرتا ہے۔ اور خدا تو سارے جہان سے بےپروا ہے

محمد جوناگڑھی

اور ہر ایک کوشش کرنے واﻻ اپنے ہی بھلے کی کوشش کرتا ہے۔ ویسے تو اللہ تعالیٰ تمام جہان والوں سے بےنیاز ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

جو شخص بھی مجاہدہ کرے گا اپنے ہی بھلے کے لیے کرے گا، اللہ یقیناً دنیا جہان والوں سے بے نیاز ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور جو کوئی بھی جہاد کرتا ہے تو وہ اپنے (ہی فائدے کے) لیے جہاد کرتا ہے۔ یقیناً اللہ تمام جہانوں سے بےنیاز ہے