سورہ Al-'Ankabut — آیت 5

مکڑی · 29:5 · 5/69

مَن كَانَ يَرْجُوا۟ لِقَآءَ ٱللَّهِ فَإِنَّ أَجَلَ ٱللَّهِ لَـَٔاتٍ ۚ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ

Man kana yarjoo liqaa Allahifa-inna ajala Allahi laatin wahuwa assameeAAualAAaleem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

جو شخص خدا کی ملاقات کی اُمید رکھتا ہو خدا کا (مقرر کیا ہوا) وقت ضرور آنے والا ہے۔ اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے

محمد جوناگڑھی

جسے اللہ کی ملاقات کی امید ہو پس اللہ کا ٹھہرایا ہوا وقت یقیناً آنے واﻻ ہے، وه سب کچھ سننے واﻻ، سب کچھ جاننے واﻻ ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

جو کوئی اللہ سے ملنے کی توقع رکھتا ہو (اُسے معلوم ہونا چاہیے کہ)اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت آنے ہی والا ہے، اور اللہ سب کچھ سُنتا اور جانتا ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

جو کوئی بھی اللہ کی ملاقات کا امیدوار ہے تو (اسے یقین رکھنا چاہیے کہ) یقیناً اللہ کا معینّ کردہ وقت آکر رہے گا اور وہ سب کچھ سننے والا ہرچیز کا علم رکھنے والا ہے