سورہ Al-'Ankabut — آیت 7
مکڑی · 29:7 · 7/69
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّـَٔاتِهِمْ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَحْسَنَ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ
Wallatheena amanoowaAAamiloo assalihati lanukaffirannaAAanhum sayyi-atihim walanajziyannahum ahsana allatheekanoo yaAAmaloon
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ہم ان کے گناہوں کو اُن سے دور کردیں گے اور ان کو ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ دیں گے
محمد جوناگڑھی
اور جن لوگوں نے یقین کیا اور مطابق سنت کام کیے ہم ان کے تمام گناہوں کو ان سے دور کر دیں گے اور انہیں ان کے نیک اعمال کے بہترین بدلے دیں گے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور جو لوگ ایمان لائیں گے اور نیک اعمال کریں گے اُن کی برائیاں ہم ان سے دُور کر دیں گے اور انہیں اُن کے بہترین اعمال کی جزا دیں گے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے ہم لازماً دور کردیں گے ان سے ان کی برائیاں اور ہم لازماً ان کو بہترین بدلہ دیں گے ان کے اعمال کا