سورہ Al-'Ankabut — آیت 11

مکڑی · 29:11 · 11/69

وَلَيَعْلَمَنَّ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَلَيَعْلَمَنَّ ٱلْمُنَـٰفِقِينَ

WalayaAAlamanna Allahu allatheenaamanoo walayaAAlamanna almunafiqeen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور خدا اُن کو ضرور معلوم کرے گا جو (سچے) مومن ہیں اور منافقوں کو بھی معلوم کرکے رہے گا

محمد جوناگڑھی

جو لوگ ایمان ﻻئے اللہ انہیں بھی ﻇاہر کرکے رہے گا اور منافقوں کو بھی ﻇاہر کرکے رہے گا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور اللہ کو تو ضرور یہ دیکھنا ہی ہے کہ ایمان لانے والے کون ہیں اور منافق کون۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور یقیناً اللہ ظاہر کر کے رہے گا سچے اہل ایمان کو بھی اور ظاہر کر کے رہے گا منافقین کو بھی