سورہ Al-Anbya — آیت 49
پیغمبر · 21:49 · 49/112
ٱلَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِٱلْغَيْبِ وَهُم مِّنَ ٱلسَّاعَةِ مُشْفِقُونَ
Allatheena yakhshawna rabbahum bilghaybiwahum mina assaAAati mushfiqoon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
جو بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور قیامت کا بھی خوف رکھتے ہیں
محمد جوناگڑھی
وه لوگ جو اپنے رب سے بن دیکھے خوف کھاتے ہیں اور قیامت (کے تصور) سے کانپتے رہتے ہیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
جو بے دیکھے اپنے ربّ سے ڈریں اور جن کو (حساب کی)اُس گھڑی کا کھٹکا لگا ہوا ہو
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
جو ڈرتے رہتے ہیں اپنے رب سے غیب میں (ہونے کے باوجود) اور وہ قیامت (کے تصور) سے لرزاں و ترساں رہتے ہیں
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
وه لوگ جو اپنے رب سے بن دیکھے خوف کھاتے ہیں اور قیامت (کے تصور) سے کانپتے رہتے ہیں.[1]
حواشی
[1] یہ متقین کی صفات ہیں، جیسے سورہ بقرہ کے آغاز میں اور دیگر مقامات پر بھی متقین کی صفات کا تذکرہ ہے۔