سورہ Al-Anbya — آیت 48

پیغمبر · 21:48 · 48/112

وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ ٱلْفُرْقَانَ وَضِيَآءً وَذِكْرًا لِّلْمُتَّقِينَ

Walaqad atayna moosawaharoona alfurqana wadiyaan wathikranlilmuttaqeen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور ہم نے موسیٰ اور ہارون کو (ہدایت اور گمراہی میں) فرق کر دینے والی اور (سرتاپا) روشنی اور نصیحت (کی کتاب) عطا کی (یعنی) پرہیز گاروں کے لئے

محمد جوناگڑھی

یہ بالکل سچ ہے کہ ہم نے موسیٰ وہارون کو فیصلے کرنے والی نورانی اور پرہیزگاروں کے لئے وعﻆ ونصیحت والی کتاب عطا فرمائی.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

پہلے ہم موسیٰؑ اور ہارونؑ کو فرقان اور روشنی اور ”ذکر“ عطا کر چکے ہیں اُن متقی لوگوں کی بھلائی کے لیے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور ہم نے موسیٰ ؑ اور ہارون ؑ کو عطا کی تھی فرقان (کتاب) روشنی اور نصیحت متقین کے لیے