سورہ Al-Anbya — آیت 21

پیغمبر · 21:21 · 21/112

أَمِ ٱتَّخَذُوٓا۟ ءَالِهَةً مِّنَ ٱلْأَرْضِ هُمْ يُنشِرُونَ

Ami ittakhathoo alihatan minaal-ardi hum yunshiroon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

بھلا لوگوں نے جو زمین کی چیزوں سے (بعض کو) معبود بنا لیا ہے (تو کیا) وہ ان کو (مرنے کے بعد) اُٹھا کھڑا کریں گے؟

محمد جوناگڑھی

کیا ان لوگوں نے زمین (کی مخلوقات میں) سے جنہیں معبود بنا رکھا ہے وه زنده کردیتے ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

کیا اِن لوگوں کے بنائے ہوئے ارضی خدا ایسے ہیں کہ (بے جان کو جان بخش کر)اُٹھا کھڑا کرتے ہوں؟

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

کیا انہوں نے زمین میں کچھ ایسے معبودبنا لیے ہیں جو نشوونما دیتے ہیں