سورہ Yunus — آیت 29

یونس · 10:29 · 29/109

فَكَفَىٰ بِٱللَّهِ شَهِيدًۢا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ إِن كُنَّا عَنْ عِبَادَتِكُمْ لَغَـٰفِلِينَ

Fakafa billahishaheedan baynana wabaynakum in kunna AAan AAibadatikumlaghafileen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

ہمارے اور تمہارے درمیان خدا ہی گواہ کافی ہے۔ ہم تمہاری پرستش سے بالکل بےخبر تھے

محمد جوناگڑھی

سو ہمارے تمہارے درمیان اللہ کافی ہے گواه کے طور پر، کہ ہم کو تمہاری عبادت کی خبر بھی نہ تھی.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے کہ ( تم اگر ہماری عبادت کرتے بھی تھے تو ) ہم تمہاری اس عبادت سے بالکل بے خبر تھے۔“

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

پس اللہ کافی ہے (بطور) گواہ ہمارے اور تمہارے مابین ہم تو تمہاری اس عبادت سے بالکل بیخبر تھے۔