سورہ Ya-Sin — آیت 28

یٰسٓ · 36:28 · 28/83

۞ وَمَآ أَنزَلْنَا عَلَىٰ قَوْمِهِۦ مِنۢ بَعْدِهِۦ مِن جُندٍ مِّنَ ٱلسَّمَآءِ وَمَا كُنَّا مُنزِلِينَ

Wama anzalna AAalaqawmihi min baAAdihi min jundin mina assama-i wamakunna munzileen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر کوئی لشکر نہیں اُتارا اور نہ ہم اُتارنے والے تھے ہی

محمد جوناگڑھی

اس کے بعد ہم نے اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نہ اتارا، اور نہ اس طرح ہم اتارا کرتے ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اس کے بعد اُس کی قوم پر ہم نے آسمان سے کوئی لشکر نہیں اتارا ہمیں لشکر بھیجنے کی کوئی حاجت نہ تھی

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور اس کے بعد ہم نے اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نازل نہیں کیا تھا اور نہ ہی ہم (لشکر) نازل کرنے والے تھے