سورہ Ya-Sin — آیت 10
یٰسٓ · 36:10 · 10/83
وَسَوَآءٌ عَلَيْهِمْ ءَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
Wasawaon AAalayhim aanthartahumam lam tunthirhum la yu'minoon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور تم ان کو نصیحت کرو یا نہ کرو ان کے لئے برابر ہے وہ ایمان نہیں لانے کے
محمد جوناگڑھی
اور آپ ان کو ڈرائیں یا نہ ڈرائیں دونوں برابر ہیں، یہ ایمان نہیں ﻻئیں گے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
ان کے لیے یکساں ہے ، تم انہیں خبردار کرو یا نہ کرو ، یہ نہ مانیں گے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور (اے نبی ﷺ !) ان کے حق میں برابر ہے خواہ آپ انہیں خبردار کریں یا نہ کریں یہ ایمان نہیں لائیں گے