سورہ Taha — آیت 62

طٰہٰ · 20:62 · 62/135

فَتَنَـٰزَعُوٓا۟ أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ وَأَسَرُّوا۟ ٱلنَّجْوَىٰ

FatanazaAAoo amrahum baynahumwaasarroo annajwa

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

تو وہ باہم اپنے معاملے میں جھگڑانے اور چپکے چپکے سرگوشی کرنے لگے

محمد جوناگڑھی

پس یہ لوگ آپس کے مشوروں میں مختلف رائے ہوگئے اور چھﭗ کر چپکے چپکے مشوره کرنے لگے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

یہ سُن کر اُن کے درمیان اختلافِ رائے ہوگیا اور وہ چُپکے چُپکے باہم مشورہ کرنے لگے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

تو وہ باہم جھگڑ پڑے اپنے اس معاملے میں اور پھر لگے چپکے چپکے مشورہ کرنے