سورہ Taha — آیت 21
طٰہٰ · 20:21 · 21/135
قَالَ خُذْهَا وَلَا تَخَفْ ۖ سَنُعِيدُهَا سِيرَتَهَا ٱلْأُولَىٰ
Qala khuthha walatakhaf sanuAAeeduha seerataha al-oola
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
خدا نے فرمایا کہ اسے پکڑ لو اور ڈرنا مت۔ ہم اس کو ابھی اس کی پہلی حالت پر لوٹا دیں گے
محمد جوناگڑھی
فرمایا بے خوف ہو کر اسے پکڑ لے، ہم اسے اسی پہلی سی صورت میں دوباره ﻻ دیں گے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
فرمایا "پکڑ لے اس کو اور ڈر نہیں، ہم اسے پھر ویسا ہی کر دیں گے جیسی یہ تھی
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
فرمایا : اس کو پکڑ لو اور ڈرو نہیں ابھی ہم اس کو لوٹا دیں گے اس کی پہلی حالت پر