سورہ Muhammad — آیت 6

محمدﷺ · 47:6 · 6/38

وَيُدْخِلُهُمُ ٱلْجَنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمْ

Wayudkhiluhumu aljannata AAarrafahalahum

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور ان کو بہشت میں جس سے انہیں شناسا کر رکھا ہے داخل کرے گا

محمد جوناگڑھی

اور انہیں اس جنت میں لے جائے گا جس سے انہیں شناسا کر دیا ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور ان کو اُس جنت میں داخل کرے گا جس سے وہ ان کو واقف کرا چکا ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور داخل کرے گا انہیں جنت میں جس کی ان کو پہچان کرا دی ہے۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اور انہیں اس جنت میں لے جائے گا جس سے انہیں شناسا کر دیا ہے.[1]

حواشی

[1] یعنی جسے وہ بغیر رہنمائی کے پہچان لیں گے اور جب وہ جنت میں داخل ہوں گے تو از خود ہی اپنے اپنے گھروں میں جا داخل ہوں گے۔ اس کی تائید ایک حدیث سے بھی ہوتی ہے۔ جس میں نبی ﹲ نے فرمایا (قسم ہے اس ذات کی جس کےہاتھ میں میری جان ہے، ایک جنتی کو اپنے جنت والےگھر کے راستوں کا اس سے کہیں زیادہ علم ہوگا، جتنا دنیا میں اسے اپنے گھر کا تھا)۔ (صحيح بخاري ، كتاب الرقاق ، باب القصاص يوم القيامة)۔