سورہ Muhammad — آیت 7

محمدﷺ · 47:7 · 7/38

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِن تَنصُرُوا۟ ٱللَّهَ يَنصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ

Ya ayyuha allatheena amanooin tansuroo Allaha yansurkum wayuthabbit aqdamakum

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اے اہل ایمان! اگر تم خدا کی مدد کرو گے تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور تم کو ثابت قدم رکھے گا

محمد جوناگڑھی

اے ایمان والو! اگر تم اللہ (کے دین) کی مدد کرو گے تو وه تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں ﺛابت قدم رکھے گا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اے لوگوں جو ایمان لائے ہو، اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم مضبوط جما دے گا

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

} اے اہل ِایمان ! اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو اللہ تمہاری مدد کرے گا اور وہ تمہارے قدموں کو جما دے گا۔