سورہ Ghafir — آیت 14
بخشنے والا · 40:14 · 14/85
فَٱدْعُوا۟ ٱللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ ٱلْكَـٰفِرُونَ
FadAAoo Allaha mukhliseenalahu addeena walaw kariha alkafiroon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
تو خدا کی عبادت کو خالص کر کر اُسی کو پکارو اگرچہ کافر برا ہی مانیں
محمد جوناگڑھی
تم اللہ کو پکارتے رہو اس کے لیے دین کو خالص کر کے گو کافر برا مانیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
(پس اے رجوع کرنے والو)اللہ ہی کو پکارو اپنے دین کو اُس کے لیے خالص کر کے، خواہ تمہارا یہ فعل کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہو
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
پس تم پکارو اللہ کو اسی کے لیے اطاعت کو خالص کرتے ہوئے خواہ یہ کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہو
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
تم اللہ کو پکارتے رہو اس کے لیے دین کو خالص کر کے گو کافر برا مانیں.[1]
حواشی
[1] یعنی جب سب کچھ اللہ ہی اکیلا کرنے والا ہے تو کافروں کو چاہے،کتنا بھی ناگوار گزرے، صرف اسی ایک اللہ کو پکارو، اس کے لیے عبادت و اطاعت کو خالص کرتےہوئے۔