سورہ Ghafir — آیت 15

بخشنے والا · 40:15 · 15/85

رَفِيعُ ٱلدَّرَجَـٰتِ ذُو ٱلْعَرْشِ يُلْقِى ٱلرُّوحَ مِنْ أَمْرِهِۦ عَلَىٰ مَن يَشَآءُ مِنْ عِبَادِهِۦ لِيُنذِرَ يَوْمَ ٱلتَّلَاقِ

RafeeAAu addarajati thooalAAarshi yulqee arrooha min amrihi AAalaman yashao min AAibadihi liyunthira yawma attalaq

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

مالک درجات عالی اور صاحب عرش ہے۔ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اپنے حکم سے وحی بھیجتا ہے تاکہ ملاقات کے دن سے ڈراوے

محمد جوناگڑھی

بلند درجوں واﻻ عرش کامالک وه اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے وحی نازل فرماتا ہے، تاکہ وه ملاقات کے دن سے ڈرائے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

وہ بلند درجوں والا، مالکِ عرش ہے۔ اپنے بندوں میں سے جس  پر چاہتا ہے اپنے حکم سے رُوح نازل کردیتا ہے تاکہ وہ ملاقات کے دن سے خبردار کر دے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

(وہی اللہ ہے) درجات کو بلند کرنے والا عرش کا مالک۔ یہاں پھر اللہ کی شان کا بیان مرکب اضافی کی شکل میں ہوا ہے وہ القا کرتا ہے روح کو اپنے امر میں سے جس پر چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے تاکہ وہ خبردار کر دے (لوگوں کو) ملاقات کے دن سے۔