سورہ Fatir — آیت 33
پیدا کرنے والا · 35:33 · 33/45
جَنَّـٰتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤًا ۖ وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ
Jannatu AAadnin yadkhuloonahayuhallawna feeha min asawira min thahabinwalu'lu-an walibasuhum feeha hareer
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
(ان لوگوں کے لئے) بہشتِ جاودانی (ہیں) جن میں وہ داخل ہوں گے۔ وہاں ان کو سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے۔ اور ان کی پوشاک ریشمی ہوگی
محمد جوناگڑھی
وه باغات میں ہمیشہ رہنے کے جن میں یہ لوگ داخل ہوں گے سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جاویں گے۔ اور پوشاک ان کی وہاں ریشم کی ہوگی.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
ہمیشہ رہنے والی جنّتیں ہیں جن میں یہ لوگ داخل ہوں گے ۔ وہاں انہیں سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے آراستہ کیا جائے گا، وہاں ان کا لباس ریشم ہوگا
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
(ان کے لیے) باغات ہوں گے رہنے کے جن میں وہ داخل ہوں گے ان میں انہیں پہنائے جائیں گے سونے کے کنگن اور موتی اور ان میں ان کا لباس ریشم ہوگا