سورہ Az-Zumar — آیت 70

گروہ · 39:70 · 70/75

وَوُفِّيَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَا يَفْعَلُونَ

Wawuffiyat kullu nafsin ma AAamilatwahuwa aAAlamu bima yafAAaloon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور جس شخص نے جو عمل کیا ہوگا اس کو اس کا پورا پورا بدلہ مل جائے گا اور جو کچھ یہ کرتے ہیں اس کو سب کی خبر ہے

محمد جوناگڑھی

اور جس شخص نے جو کچھ کیا ہے بھرپور دے دیا جائے گا، جو کچھ لوگ کر رہے ہیں وه بخوبی جاننے واﻻ ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور ہر متنفس کو جو کچھ بھی اُس نے عمل کیا تھا اُس کا پورا پورا بدلہ دے دیا جائے گا لوگ جو کچھ بھی کرتے ہیں اللہ اس کو خوب جانتا ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور پورا پورا دے دیا جائے گا ہر جان کو جو کچھ کہ اس نے عمل کیا ہوگا اور اللہ خوب جانتا ہے جو عمل یہ لوگ کر رہے ہیں